ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ثالثی عدالت کا فیصلہ بحیرہ جنوبی چین میں تنازعات کے حل میں معاون ہو گا:ڈونلڈ ٹُسک

ثالثی عدالت کا فیصلہ بحیرہ جنوبی چین میں تنازعات کے حل میں معاون ہو گا:ڈونلڈ ٹُسک

Wed, 13 Jul 2016 16:27:51  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،13جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹُسک نے امید ظاہر کی ہے کہ دی ہیگ کی ثالثی عدالت کی طرف سے بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے سنائے جانے والے فیصلے سے اس سمندری علاقے میں طویل عرصے موجود تنازعات کے حل میں مدد ملے گی۔ چین کے دورے پر پہنچے ڈونلڈ ٹُسک کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو ثالثی عدالت کے جوڈیشل طریقہ کار پر مکمل اعتماد ہے اور یورپی یونین سمندروں کے قوانین سمیت بین الاقوامی قوانین کے حق میں اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ چین دی ہیگ کی اس ثالثی عدالت کی طرف سے گزشتہ روز اپنے خلاف سنائے گئے فیصلے کو مسترد کر چکا ہے۔


برنی سینڈرز ہلیری کلنٹن کے حق میں دستبردار
نیویارک،13جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند برنی سینڈرز اپنی ہی پارٹی میں اپنی حریف امیدوار ہلیری کلنٹن کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد ہلیری کلنٹن ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے تقریبا? یقینی طور پر صدارتی امیدوار بن گئی ہیں۔ ریاست نیو ہیمپشائر کے شہر پورٹس ماؤتھ میں ہونے والی ایک تقریب میں سینڈرز کا کہنا تھا کہ سیکرٹری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے نامزدگی حاصل کر لی ہے اور وہ انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔ سینڈرز نے اس موقع پر عزم ظاہر کیا کہ اب وہ ری پبلکن پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے کلنٹن کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔ امریکا میں صدارتی انتخابات نومبر میں ہوں گے۔


Share: